16 جولائی 2013 - 19:30
جزیرہ سینا میں مصری فوج کی چوکی پر حملہ

جزیرہ سینا میں مصری فوج کی چوکی پر حملے کی اطلاع ہے۔

ابنا:  سکیورٹی ذرائع اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جزیرہ سینا میں مصری فوج کی چوکی پر نامعلوم افراد نے راکٹ اور مشین گنوں سے حملہ کر دیا۔پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، منگل کو ہوئے اس حملے میں دو فوجی افسر زخمی ہو گئے۔ غور طلب ہے کہ مصر میں محمد مرسی کی حکومت کے تختہ پلٹنے کے بعد جزیرہ سینا میں مصری افواج کے خلاف حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ دو ہفتوں سے اس علاقے میں فوج اور سیکورٹی گارڈ پر تقریبا ہر دن حملے ہو رہے ہیں۔ اس سے پہلے 10 جولائی کو نامعلوم حملہ آورں نے فوج سے ایک سینئر افسر کی کار پر فائرنگ کی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲